وکی لیکس کے بانی جولین اسانج  کو نئی مشکل کا سامنا

14 May, 2019 پبلک نیوز

پبلک نیوز: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ سویڈن نے جولین اسانج کے خلاف زیادتی کیس دوبارہ کھول دیا۔ بانی وکی لیکس اس وقت برطانیہ میں  قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ایک کے بعد ایک مشکل میں پھنسے لگے۔ برطانیہ میں جیل کی سزا کاٹنے والے جولین اسانج کے خلاف سویڈن حکومت نے زیادتی کیس دوبارہ کھول دیا۔

 

کیس مبینہ طور پر ایک متاثرہ خاتوں کے وکیل کی درخواست پر کھولا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جولین اسانج پر 2010 میں اسٹاک ہوم میں 2 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ سویڈن حکومت نے 2 برس قبل جولین اسانج کے خلاف زیادتی کیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں