فرض روزہ چھوڑنے کی سزا سے متعلق حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان

14 May, 2019 پبلک نیوز

رمضان المبارک کے روزوں کے حوالے سے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رمضان کا مطلب ہے جل جانا۔ اس کا روزوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔

انھوں نے مزید وضاحت کی کہ چاند کے حساب سے ایک سال کے 360 دن بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ رمضان کے تیس دنوں میں باقی 330 دنوں کے گناہ جلا دیتا ہے۔ یہ ایک ایسی بھٹی ہے جس میں گناہ جلائے جاتے ہیں۔

ان کا ایک روایت بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا جس نے ایک فرض روز چھوڑ دیا، اس کے بعد قیامت تک اس روزہ کی قضا کے لیے نفلی روزے رکھتا رہا، وہ اس کا بدلہ نہیں ہو سکتے۔

اسی طرح ایک فرض نماز چھوڑ دی اور قیامت تک قضا کے لیے نفل نمازیں پڑھتا رہا، وہ اس کا بدلہ نہیں ہو سکتیں۔

مولانا طارق جمیل کا مکمل بیان سننے کیلئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں