کھلاڑی ہو تو ایسا

15 May, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) کھلاڑی ہو تو ایسا ،خون بہنے کے باوجود بیٹنگ، کتنے ٹانکے لگوانے پڑگئے ، کھلاڑی کا نام جان کر پاکستانی بھی رشک کریں گے ۔۔آئی پی ایل فائنل میں زخمی ہونے والے چنئی کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن کو گھٹنے پر 6 ٹانکے لگوانے پڑگئے۔ ممبئی انڈینز سے میچ کے تیسرے ہی اوور میں رن آؤٹ سے بچنے کیلیے ڈائیو لگاتے وقت شین واٹسن کا گھٹنہ زخمی ہوا، انھوں نے پروا کیے بغیر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا،اس دوران ان کا خون بہتا رہا۔شین واٹسن 80 رنز بناکر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے تھے، ان کی ٹیم یہ میچ صرف ایک رن سے ہار گئی تھی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں