ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم ملیفیسنٹ ٹو کا پہلا ٹریلر جاری

15 May, 2019 اب تک
ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم ملیفیسنٹ ٹو کا پہلا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک:(15 مئی 2019) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم ملیفیسنٹ ٹو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل دو ہزار چودہ میں ڈزنی پکچر کی بلاک بسٹر فلم ملیفیسنٹ کے دوسرے حصے کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دو ہزار چودہ کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگایک بار پھر اپنے گذشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین،ہیریسن ڈکسن،جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوئے روتھ اور انجلینا جولی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور فلم اٹھارہ اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں