کانز فلم فیسٹیول شروع، ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں

15 May, 2019 وائس آف امریکہ اردو
کراچی — 

فرانس کے ساحلی شہر کانز میں 72 ویں سالانہ فلمی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ دنیا بھر کے فلمی ستاروں کی کہکشاں میلے میں شریک ہے۔

کانز کا فلمی میلہ ایسی دلکشی رکھتا ہے کہ لوگ سارا سال اس کا انتظار کرتے ہیں۔ ستاروں اور پرستاروں کے لیے اس فیسٹیول میں شرکت ایک اعزاز ہے۔ ستاروں کا جدید لباس، رنگ برنگی روشنیاں اور نئی فلموں کی اسکریننگ اس کی خاصیت ہے۔

اس سال کے کانز فلم فیسٹیول کا آغاز جم جرموش کی فلم "دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی" کے پریمیئر شو سے ہوا ہے جس کے لیے منگل کی رات ریڈ کارپٹ سجا جس میں بل مورے، ایڈم ڈرائیور اور سلینا گومز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں