'افواہوں پر ڈالر مہنگا ہوا' وزیر اعظم سے ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

15 May, 2019 پبلک نیوز

پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان سے ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے وفد کی اہم ملاقات، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب و رسد پر بریفنگ دی گئی۔

چئیرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ملک بوستان نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے روپے کی قدر میں کمی پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ سرمایہ کاروں نے ڈالر ذخیرہ کر لیا ہے، فروخت نہیں کر رہے۔ افواہوں پر ڈالر مہنگا ہوا۔ ایکسچینج کپمنییاں سالانہ 5 سے 6 ارب ڈالر بیرون ملک سے پاکستان لاتے ہیں۔

ملک بوستان نے واضح کیا کہ مشکلات حل ہوں تو ایکسچینج کمپنیاں سالانہ 7 سے 8ارب ڈالر لاسکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے ایکسچینج کمپنیز کے معاملہ پر کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کو ایکسچینج کمپیناں تجاویز پیش کریں گے۔ تجاویز پر غور کرکے حتمی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں