بیجنگ: ایف اے ٹی ایف کیساتھ مذاکرات، بھارتی سوالات پر پاکستان کا منہ توڑ جواب

16 May, 2019 پبلک نیوز

بیجنگ (پبلک نیوز) پاکستان اور پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم، مذاکرات کے دوران بھارتی وفد کے سوالات پر پاکستان کا منہ توڑ جواب۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرت میں سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی قیادت میں پاکستان کے بارہ رکنی وفد نے شرکت کی۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔

کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے اندرونی اور بیرونی راستوں کو فعال بنانے کا پلان ایف اے ٹی ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کو مدارس اصلاحات اور کالعدم تنظمیوں کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کو میڈیم سے ہائی رسک میں ڈال کر ان کے تمام مراکز اور دفاتر ختم کردیئے ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمند کر دئیے ہیں۔

اجلاس میں امریکا، چین، بھارت، جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیا اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کا چھ رکنی وفد بھی ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے بھارتی شریک چیئرمین نے کئی غیر ضروری سوالات اٹھائے جن کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں