اوورسیز پاکستانیز کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جارہے ہیں، زلفی بخاری

16 May, 2019 اب تک
اوورسیز پاکستانیز کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جارہے ہیں، زلفی بخاریاسلام آباد: (15 مئی 2019) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹر ایف سکس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بنائے گئے خصوصی ڈیسک کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری نے پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹر ایف 6 کے دورے کیا۔ آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ تھے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جا رہے ہیں۔ ڈیسک سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایتوں کا بروقت ادراک ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات جائیداد کی مد میں درج ہوتی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کورٹس پر بھی کام ہورہا ہے۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کام کر رہی ہے، ہماری مسائل پر نظر ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات فوری حل کی جائیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں