زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

16 May, 2019 اب تک
زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہاسلام آباد: (15 مئی 2019) مارکیٹ میں زائد قیمت پر ڈالر کی فروخت کرنے والی فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اچانک اضافے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی فاریکس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوث فاریکس کمپنیوں پر مرکزی بینک کے ذریعے نظر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے اور ایف ایم یو کو تحقیقات کی ہدایت دینے پر بھی غور ہوا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں