انگلش کپتان این مورگن کے میچ کھیلنے پر پابندی لگ گئی

16 May, 2019 اب تک
انگلش کپتان این مورگن کے میچ کھیلنے پر پابندی لگ گئیلندن: (15 مئی 2019) پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کے علاوہ میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مقررہ وقت سے زائد وقت میں 2 اوورز کرانے پر آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ریفری رچی رچرڈسن نے مورگن پر پابندی عائد کی جس کے باعث وہ پاکستان کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے اور انگلینڈ نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں