پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

16 May, 2019 روزنامہ جناح

لندن:  مشن ورلڈکپ کی تیاریاں مکمل ہونے کو ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ دو صفر کے خسارے کے شکار قومی کھلاڑیوں کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے اور رہنے کے لیے آخری موقع ہے۔

ناٹنگھم میں شاہینوں کا پڑاؤ، سیریز کا چوتھا ون ڈے کل شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے شروع ہو گا۔ دو صفر کے خسارے کا شکار سرفراز الیون کو سیریز بچانے کے لیے جیتنا ضروری ہے۔

بڑی جیت کی امید لے کر بڑی محنت کی، سخت ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑی شریک ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور فیلڈنگ میں جان ماری، قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔

کرکٹ کے فیورٹ موسم میں ایک اور ہائی سکورنگ میچ کی توقع ہے، ادھر سلو اوور ریٹ کے باعث پابندی کا شکار انگلش کپتان این مورگن نہیں کھیلیں گے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں