لاہور سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار، داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ

16 May, 2019 نوائے وقت

لاہور: حساس اداروں نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔جن پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا ۔جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں