آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جنگ کا امکان مسترد کر دیا

16 May, 2019 جی این این
تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تناؤ کے باوجود امریکا کے ساتھ جنگ کا امکان مسترد کر دیا جبکہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی میں ہر روز مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور امریکی بحری بیڑہ بھی مشرق وسطی پہنچا دیا گیا ہے۔ اس تمام تر تناؤ کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جنگ کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے جنگ نہیں ہو گی اور نہ ہی جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات ہوں گے،امریکا بخوبی جانتا ہے کہ جنگ اسکے مفاد میں نہیں، امریکا کے رویہ  نہ بدلنےتک اسکے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا،تاہم مفادات پر حملےکی صورت میں جواب دیا جائےگا۔ 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں