ہزاروں فلسطینیوں کا اسرائیلی قبضے کے خلاف یوم نکبہ پر احتجاج

16 May, 2019 اب تک
ہزاروں فلسطینیوں کا اسرائیلی قبضے کے خلاف یوم نکبہ پر احتجاجغزہ:(16 مئی 2019) یوم نکبہ پر ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا عہد کیا۔ صیہونی فوج نے فائرنگ اور شیلنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ساٹھ مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل ہر سال چودہ مئی کو یوم آزادی مناتا ہے اور پندرہ مئی کو فلسطینی اسے یوم نکبہ یا یوم آفت مناتے ہیں۔اس دن کا مقصد اسرائیل کے ناجائز قبضے اور فلسطینیوں کی جلاوطنی کو اجاگر کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب العامود کے علاقے میں لوہے کے بیریئر نصب کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں اور نمازیوں کی ماہ صیام کے دوران سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔فلسطینی اس روز اسرائیل کے وجود کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔اسی روز آٹھ لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو غزہ بدر کیا گیا تھا۔اب اسرائیل انہیں واپسی کا حق بھی نہیں دیتا۔

صیہونی مزید فلسطینی زمین پر قبضہ کرکے اور فلسطینیوں کے گھر منہدم کرکے یہودی آباد کاروں کو بسارہے ہیں۔فلسطینی زمین پر قبضے میں امریکا اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں