اجتماعی زیادتی کاشکارخاتون پر مخالف وکیل کا تشدد

16 May, 2019 اب تک
اجتماعی زیادتی کاشکارخاتون پر مخالف وکیل کا تشددفیصل آباد:(16 مئی 2019) فیصل آباد کی مقامی عدالت میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون اور مخالف وکیل کے درمیان جھگڑا ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون انصاف کے لئے فیصل آباد کے سیشن کورٹ پہنچی، جہاں ملزم کے وکیل اور خاتون کے درمیان جھگڑا ہوا، اس موقع پر زیادتی کرنے والا ملزم اور اس کا وکیل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور اب اب صلح کیلئے دھمکایا جارہا ہے، میں عدالت سے انصاف مانگنے آئی ہوں۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں