مجرم کوسیاسی رہنما بنانے کی کوشش ناکام ہوگی، مراد سعید

16 May, 2019 اب تک
مجرم کوسیاسی رہنما بنانے کی کوشش ناکام ہوگی، مراد سعیداسلام آباد:(16 مئی 2019) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ پرویز رشید صاحب روز اول سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نواز شریف کی وارداتوں سے غافل ہے،نواز شریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خود مطلق العنان وزیراعظم تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ کے دورِ اقتدار میں چلا، اگر پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا اور نواز شریف کی جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود انکا، انکی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہےوفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں کہ عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا،دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے۔

اس موقع پر مراد سعید نے لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں،”نکے بابو” پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں “بڑے میاں” بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاست کی تطہیر کا عمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری، عیاری اور دھوکہ دہی کی بجائے قوم اصول، نظریے اور کردار کی سیاست چاہتی ہے۔

اس سے قبل کوٹ لکھپت جیل میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست نے اپنے سے دور اور غیروں کے قدموں میں لا کر بٹھا دیاہے اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان آئی ایم ایف کی طرح بھارت کی نئی حکومت کے سامنے بھی سرنڈر کرنے جا رہے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں