نامور مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کرگئے

16 May, 2019 اب تک
نامور مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کرگئےلندن:(16 مئی 2019) پاکستان اور عصر حاضر کے نامور مصور جمیل نقش لندن میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عصر حاضر کے نامور مصور جمیل نقش کو چار روز قبل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ جمیل نقش کی نماز جنازہ اور تدفین لندن میں ہوگی۔مصور جمیل نقش انیس سو انتالیس میں بھارت کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے تھے اور بعدازاں پاکستان منتقل ہونے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا جمیل نقش کی مصوری کی خاص بات عورت اور کبوتر کا استعارہ تھا۔

جمیل نقش کو فن مصوری میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انیس نواسی میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور دو ہزار نو میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں