’’کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ‘‘

16 May, 2019 قومی اخبار

اسلام آباد … تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خشک بارش بھی ہوسکتی ہے اورٹھنڈی آگ بھی لگ سکتی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں بارش مٹی پر نہیں بلکہ کیچڑ پر ہوتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : انہوں نے کہا کہ اگر ہم پچھلے ستر سال میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ دیکھیں تو ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گھی کبھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا،کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائی جانیوالی ایمنسٹی سکیم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں