ڈالر کی اونچی اڑان،147 پر پہنچ گیا

16 May, 2019 اب تک
ڈالر کی اونچی اڑان،147 پر پہنچ گیاکراچی:(16 مئی 2019) تمام حکومتی اقدامات کے باوجود انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو سینتالیس روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا تھا،جس میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اچانک اضافے پر غور کیا گیا تھا، بعد ازاں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی فاریکس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے زیر صدارت کرنسی ریٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایس ای سی پی مقررہ ریٹ سے زیادہ کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا ساتھ نہیں دے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں