ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستان اسٹاک میں مندی کا رجحان

16 May, 2019 اب تک
ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستان اسٹاک میں مندی کا رجحانکراچی: (16 مئی 2019) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو اڑتالیس روپے تک جاپہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اڑتالیس روپے پندرہ پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ پر بھی مندی کے بادل چھائے ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار کی نفسیاتی حد کھوبیٹھا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی سے تینتیس ہزار پانچ سو پچھتر کی سطح پر آگیا۔

نئے پاکستان میں ڈالر اوقات سے باہر ہوگیا اور ہر پاکستانی پریشان ہے۔ وزیراعظم کی یقین دہانی کام آئی نہ مشیرخزانہ کی کارروائی کی دھمکی ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو پچھاڑ دیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کو جھٹکا دینے کے بعد۔ ڈالر نے آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں روپیہ کو پچھاڑ دیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر یکمشت پانچ روپے سے زائد اضافے سے 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے لگام ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 147 روپے ہے اور قیمت خرید 145 روپے 50 پیسے ہے۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی شدید بے قدری کا اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر دیکھنے میں آیا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں آگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ ٹریڈنگ کے دوران کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 33 ہزار 575 کی سطح پر آگیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں