ماہرہ خان لال رنگ کی بچپن سے دیوانی نکلی

16 May, 2019 روزنامہ خبریں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر لال جوڑے میں ملبوس تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ لال رنگ سے میرا پرانا رشتہ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر لال جوڑے میں ملبوس اپنی 22سال پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے لال رنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ” اس تصویر میں میری عمر 12یا 13سال ہے اور یہ لال دوپٹہ مجھے بہت پسند ہے“۔تصویر میں نظر آنے والی ماتھا پٹی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میری والدہ کی ہے ساتھ ہی انہوں نے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ ماتھا پٹی پہنے کا میری والدہ کو علم ہوجاتا تو میری موت واقع ہونی تھی جبکہ اس تصویر پر بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ”آپ بہت خوبصورت ہیں“۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں