فواد چودھری کا لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان

16 May, 2019 جی این این
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ خود پر بننے والے لطیفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر اپنے متعلق بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔ وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے سال مارچ تک لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں