بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں

19 May, 2019 قومی اخبار

کراچی …اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایات دی ہیں کہ ملک بھر کے صارفین اپنے بینک اکائونٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کیلئے مقررہ تاریخ 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکائونٹس معطل کرنے کے حوالے سے تمام بینکوں کو آگاہ کردیا ہے۔

ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ایم میل اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ صارفین اپنے متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم جا کر اکائونٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔

اے ٹی ایم مشین میں پہلے داخلے انٹر کا بٹن دبا کر 13 ہندسوں پر مشتمل اپنے شناختی کارڈ نمبر ڈالیں جس کے بعد مشین انگوٹھے کے فنگر پرنٹ مانگے گی اور اکائونٹس کی تصدیق ہو جائے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں