انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیدیا

19 May, 2019 92 نیوز

لیڈز ( 92 نیوز) انگلینڈ نے  پاکستان کو جیت کے لئے 352 رنز  کاہدف دے دیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصانپر 351 رنز بنائے ۔

انگلینڈ کے اوپنر جیمز وینس نے 33 ، جونی بریسٹو نے 32  رنز بنائے ۔ ٹاپ آرڈر  جوئے روٹ نے 84 جبکہ کپتان ایون مورگن نے 76 رنز بنائے ۔

مڈل آرڈر اور وکٹ کیپر بلے باز جاز بٹلر نے 31جبکہ بین اسٹوک نے 21 رنز بنائے ۔ معین علی بغیر کوئی اسکور کئے دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ کرس واکس کی مزاحمت  13 ، ڈیوڈ ویلے کی 14 رنز تک محدود رہی ۔

ٹیل اینڈر ٹام کران نے 15 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 جبکہ عادل راشد نے دو اسکور  کئے اور ناقابل شکست رہے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں چار وکٹوں کے عوض 82 رنز دیے ، عماد وسیم نے 10اوورز میں 53 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کئے ۔

حسن علی نے 10 اوورز میں  ایک وکٹ کے عوض 70 رنز دیے ۔محمد حسنین نے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے بدلے 67 رنز  دیے ۔

فخر زمان ، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے چار اوورز پھینکے  ، کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکا ۔ تینوں باؤلرز نےبالترتیب 23 ، 29 اور 25 رنز دیے ۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں