آخری ون ڈے:انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

19 May, 2019 جی این این
لیڈز: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچوں اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔انگلش ٹیم کو سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا۔جس میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش ٹیم کو سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔چکن پاکس کا شکار قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر آخری میچ کے لئے بھی دستیاب نہیں۔ جبکہ کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق بھی ٹیم سےباہر ہو گئے ہیں۔ آج کے میچ کے لئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ امام الحق کی جگہ عابد علی کو موقع فراہم کیا گیا ہے جبکہ جنید خان کی جگہ شاہین آفریدی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کی بھی آج کے میچ میں واپسی ہوئی ہے  ان کو سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی پابندی کا سامنا تھا جبکہ جونی بیئر سٹو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل کر کے پاکستان کو پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے،پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، پہلے یا بعد میں بیٹنگ سے فرق نہیں پڑےگا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں