پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئی

20 May, 2019 اب تک
پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئیکراچی:(20 مئی 2019)پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کرگئی ہے۔ کرکٹر کی بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھی۔بیٹی کی بیماری کے باوجود آصف علی نے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر کھلاڑیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعید اجمل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ تعالیٰ آصف علی اور اس کی فیملی کو صبر جمیل عطا کرے۔

پاکستانی کر کٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اللہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہناتھاکہ یہ والدین کیلئے بہت ہی دکھ کی گھڑی ہوتی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آصف علی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں