گوگل کی ہواوے کےنئے ڈیزائنز پرکچھ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی عائد

20 May, 2019 جی این این
کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ہواوے کےنئے ڈیزائنز پر اینڈرائڈ کی کچھ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہواوے پر شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے تھےجس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ہواوے کےنئے ڈیزائنز پر اینڈرائڈ کی کچھ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کے بعد ہواوے امریکی فرمز لائسنس کے بغیر کاروبار نہیں کر سکیں گی۔ہواوے کے صارفین  جو گُوگل پلے استعمال کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مُبرا ہونگے۔ہواوے پر اس پابندی سے کسٹمرز نا صرف گُوگل پلے سٹور استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ جی میل اور یو ٹیوب ایپس پر بھی پابندی ہو گی، ہواوے صارفین صرف اینڈرائیڈ کا پبلک ورژن ہی استعمال کر سکیں گے۔ہواوے حکام کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے ہی اس کے لیے تیار تھے،ہواوے اپنے ایپ کی تیاری کے لیے سخت محنت کر رہا ہے،اس پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے اینڈرائیڈ کے مُقابلے میں سوفٹ ویئر پر کام کا آغاز کر دیا تھا لیکن اُسے ابھی صرف چائنہ میں ہی مُتعارف کروایا گیا ہے۔  

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں