میکسیکو: جرائم پیشہ افراد کی سپورٹس اور مہنگی ترین گاڑیوں کی نیلامی

22 May, 2019 العربیہ

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ پولیس کے قبضے میں موجود درجنوں سپورٹس اور مہنگی گاڑیوں کی نیلامی کر دے گا۔ میکسیکو میں یہ فیصلہ ان کے صدر کی جانب سے سادگی کا پیغام عام کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

میکسیکو کے صدر آندرے مینویل لوپز کا کہنا تھا ان 82 مہنگی ترین گاڑیوں کی نیلامی سے جمع ہونے والے پیسے غریب کمیونیٹیز کی بہبود پر لگائے جائیں گے۔ ان مہنگی گاڑیوں میں لیمبورگینی، پورش سمیت دیگر سپورٹس کار اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

اس نیلامی کو حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایک نئے اور منفرد نام رکھنے والے ادارے "عوام سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی" کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔

میکسیکن صدر کا کہنا تھا کہ "جرائم پیشہ افراد سے ضبط کیا گیا تمام سامان عوام بالخصوص غریب اور نادار افراد کو پر لگایا جائے گا تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتری آسکے۔

میکسیکو کے نو منتخب صدر نے دسمبر میں اپنی حلف برداری کے بعد سے ملک کو جرائم اور کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں