سان ۔ فرانسیسکو ملازمین کی تنخواہوں کے انڈیکس میں عالمی نمبر ایک کیسے بنا؟

22 May, 2019 العربیہ

جرمنی کے ڈوئچے بنک کی جانب سے سال 2019ء کی سب سے زیادہ تنخواہیں دینےوالے شہروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں امریکا کے مغربی ساحل پر واقع کیلیفورنیاریاست کے شہر سان فرانسیسکو کو سب سے زیادہ تن خواہیں دینے والا شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس شہرمیں لوگوں کا معیار زندگی سب سے بہتر اور بلند ہے۔ اس کی بنیادی وجہ امریکا بالخصوص شہر میں ٹیکنالوجی کی منصوعات کی ترقی اور کاروبار ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سال قبل یہ اعزاز سوئٹرزلینڈ کے شہر 'زیورخ' کو حاصل تھا مگر سان فرانسیسکو نے پچھلے پانچ سال میں اپنا ریکارڈ مسلسل بہتر بنانے کے بعد تنخواہوں‌کے حوالے سے دنیا کے نمبر ون شہر کا درجہ حاصل کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق تنخواہوں کے اعتبار سے 'زیورخ' اب دوسرے نمبر پرچلا گیا ہے۔ سال 2019ء کےانڈیکس کے مطابق سان فرانسیسکو کی معیشت میں بہتری میں ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسرے نمبر پر زیورخ، تیسرے پرنیو یارک، چوتھے پرامریکی شہر بوسٹن، پانچویں پر شیکاگو، ، چھٹے پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی،آٹھویں پر ڈنمارک کا کوپن ہیگن، نویں پر آسٹریلیا کا دارالحکومت ملبرن اور دسویں نمبر پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن شامل ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں