اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی زبردست تیزی

23 May, 2019 اب تک
اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی زبردست تیزیکراچی: (23 مئی 2019) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام بھی مثبت ہوا مارکیٹ کے اختتام تک انڈیکس میں944 پوائنٹس اضافہ ہوا زبردست تیزی کے باعث انڈیکس35 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا جبکہ کاروبار کے اختتام تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مزید سستا رہا۔ سونے کی قیمت میں بھی 400 روپے فی تولہ کی کمی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام تک انڈیکس میں944 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ زبردست تیزی کے باعث انڈیکس35 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔ 944 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 35 ہزار 581 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر 344 کمپنیوں کے 22 کروڑ 73 لاکھ سے زائد شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 240 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ جبکہ 85 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے دوران مجموعی کاروبار میں 2.65 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کارجحان دیکھاگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی میں استحکام اور شیئرز کی مناسب قیمت تیزی کاسبب ہے اگر کرنسی ریٹس میں استحکام رہا تو جمعہ کو بھی مارکیٹ میں تیزی کا امکان ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مزید سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152روپے50 روپے کا ہوگیا۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر153 روپے پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے کی کمی151 روپے 45 پیسے پر بند ہواتھا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی سے 70 ہزار 900 روپے فی تولہ پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے 60785 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1ڈالر کے اضافے سے 12 سو 77 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں