نیب نے نجی ٹی وی چینل پر چیئرمین سے متعلق نشر ہونیوالی خبر کی تردید کر دی

24 May, 2019 پبلک نیوز

پبلک نیوز: نیب نے نجی ٹی وی چینل پر چیئرمین نیب سے متعلق نشر ہونے والی خبر کی تردید کر دی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپگنڈا ہے۔ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے۔ خبر کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

نیب نے بلیک میلرز گروپ کے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی ہے۔ اس گروپ کے خلاف ملک میں 42 ایف آئی آرز درج ہیں۔ گروپ کا سرغنہ فاروق لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں قید ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں