کانز فیسٹیول میں فلم ونس اپاؤن آ ٹائم ان ہالی وڈ کا رنگ رنگا پریمیئر

24 May, 2019 اب تک
کانز فیسٹیول میں فلم ونس اپاؤن آ ٹائم ان ہالی وڈ کا رنگ رنگا پریمیئرکانز:(22 مئی 2019) کانز فیسٹیول میں فلم ونس اپاؤن آ ٹائم ان ہالی وڈ کے رنگ رنگا پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکار برڈ پٹ اور اداکارہ لینارڈیو کیپریو کی ایکشن ہنگامہ فلم ونس اپاؤن آ ٹائم ان ہالی وڈ کا کانز فلمی میلے میں رنگ رنگا پریمیئر سجا جہاں ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح بے تاب رہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے مشہور اداکار کی ہے جو شہرت کے ساتویں آسمان پر ہوتا ہے لیکن پھر دھیرے دھیرے چڑھتا سورج غروب ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔فلم کا بیک گراؤنڈ ستر کی دہائی کا رکھا گیا ہے جبکہ فلم میں برڈ پٹ اور اداکارہ لینارڈیو کیپریو سمیت کئی ستارے نظر آئیں گے۔

چھبیس جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم ونس اپاؤن آ ٹائم ان ہالی وڈ کا پریمیئر کانز فلمی میلے میں کیا گیا۔ پوری اسٹارکاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئی جہاں ان کے مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں