انٹر بینک  میں ڈالر مزید 15 پیسے مہنگا

24 May, 2019 نوائے وقت

انٹر بینک  میں ڈالر مزید 15 پیسے مہنگا ہو  گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس مندی کا شکار رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں