رمضان المبارک میں قیمتیں آسمان پر، پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے

24 May, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) رمضان المبارک میں پھل افطارکے دسترخوان کا لازمی جزو ہیں لیکن منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اورحکومت کی غفلت سے پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے، خریدار اور دکاندار اس مہنگائی سے شدید پریشان ہیں۔رمضان المبارک میں ان دنوں پھلوں کی دکانوں اورٹھیلوں پربہت رش ہوا کرتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے، کراچی کی مشہور دہلی مرکنٹائل سوسائٹی جہاں پھل اور پھل فروش توموجود ہیں لیکن خریدارمفقود، اسی طرح بہادر آباد کے پوش علاقے میں دکاندار خریداروں کے منتظر ہیں لیکن خریدار کہتے ہیں پھل قوت خرید سے باہر ہو گئے، صرف بچوں کو بہلانے کے لیے ہی خرید سکتے ہیں۔پھل فروشوں کی کہانی بھی کچھ الگ نہیں، کہتے ہیں قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ خریدارنصف سے بھی کم ہوگئے، نئے پاکستان میں پھل بکنے کے بجائے سڑ کر پھینک رہے ہیں۔حکومت سندھ، کمشنرکراچی سمیت بلدیہ عظمی اورضلعی انتظامیہ کی غفلت کہہ لیں یا بدعنوانی، عام آدمی منافع خوری کی چکی میں پس رہا ہے۔ مہنگائی نے ہر ایک کی کمر توڑ دی ہے۔خریدار کہتے ہیں پھل خریدنے کی سکت نہیں تو دکاندار کہتے ہیں خریدار نا ہونے کی وجہ سے پھل سڑ رہا ہے، مہنگائی کا طوفان کہاں جا کر تھمے گا خدا ہی جانے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں