اسلام آباد ہائیکورٹ: مشیر خزانہ کیخلاف کام کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

24 May, 2019 پبلک نیوز

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں مشیر خزانہ کے خلاف درخواست دائر، درخواست نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق مشیر خزانہ بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو وزیرخزانہ مقرر کرنے تک حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

 

تفصہیلات کے مطابق بجٹ سے قبل حکومت کے لیے نئی مشکل تیار، مشیر خزانہ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو فوری کام سے روکنے کی استدعا ہے۔ درخواست نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق مشیر خزانہ بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو وزیرخزانہ مقرر کرنے تک حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

 

درخواست نے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست پر فیصلے تک حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے فرائض سرانجام دینے سے روکے۔ کسی بھی غیر منتخب شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرے۔ حفیظ شیخ مشیر خزانہ ہیں اور انہوں نے ابھی تک حلف بھی نہیں لیا۔ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، حفیظ شیخ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

 


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں