عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ

25 May, 2019 نوائے وقت

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ہواتاہم ڈالر کی قدر میں ریکوری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونامزید700روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1285ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70400روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60357 روپے سے گھٹ کر59757روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88 روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600روپے جب کہ 10گرام سونے کی قیمت میں1371روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں