کچھ لوگ پی ٹی ایم کے کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، آصف غفور

26 May, 2019 اب تک
کچھ لوگ پی ٹی ایم کے کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، آصف غفورراولپنڈی: (26 مئی 2019) پاک فوج کے ترجمان ميجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پختون تحفط موومنٹ کے معصوم حمايتيوں کو کچھ مخصوص افراد رياست کے خلاف استعمال کررہے ہيں۔ بہادر پاکستانی قبائلی عوام کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

شمالی وزیر ستان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے معصوم سپورٹرز اور کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ چند لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عشروں پر محیط قومی جدوجہد کے ثمرات کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی قوم بالخصوص قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں