چند افراد مذموم مقاصد کیلئے پی ٹی ایم کارکنوں کو استعمال کر رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

26 May, 2019 جی این این
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے معصوم کاکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔چند افراد مذموم مقاصد کے لیے انہیں استعمال کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے معصوم کاکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔چند افراد مذموم مقاصد کے لیے انہیں اکسا کر ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔کسی کو بھی بہادر قبائلیوں کی قربانیاں اور دہائیوں بعد حاصل ہونے والے ثمرات کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں