ہالی ووڈ ڈراما مووی اسٹوبر کا ایک اور ٹریلر پیش کر دیا گیا

12 Jun, 2019 اب تک
ہالی ووڈ ڈراما مووی اسٹوبر کا ایک اور ٹریلر پیش کر دیا گیاہالی ووڈ: (11 جون 2019) ٹیکسی ڈرائیور کو لے کر مشن پر نکلے ایجنٹ کے لیے ہر موڑ بنتا جارہا ہے دشوار۔ کہانی ہے ہالی وڈ ڈراما مووی اسٹوبر کی۔ جس کا ایک اور ٹریلر کردیا گیا ہے پیش۔

ڈیو بتستا بنے ہیں ہیرو جو مشن کو پورا کرنے کے لیے کرائے پر ٹیکسی حاصل کرتے ہیں جس کے ڈرائیور کی اوٹ پٹانگ حرکتیں ہی ہوتی ہیں ایسے کہ لوٹ پوٹ ہوئے بغیر نہ رہ پائیں گے آپ۔ ڈرائیور کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں کامیڈین کومیل نانجیانی جو اس ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے ہیرو کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ کیا ذہانت اور احمقانہ حرکتوں کے درمیان رہتے ہوئے ہیرو اپنے ہدف کو پا لے گا اس کا علم ہوگا جب بارہ جولائی کو یہ تخلیق سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں