نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خرید پر چھوٹ نہیں، ایف بی آر

12 Jun, 2019 سماء نیوز
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وضاحت کی ہے کہ نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خرید پر چھوٹ نہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا ہے کہ نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کردیا ہے، تمام افراد کو ٹیکس ایبل انکم گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، بڑی ٹرانزیکشن پر مکمل طریقہ کار دسویں شیڈول کے تحت وضع کیا ہے، ایسے افراد کو نہ صرف ودہولڈنگ اسٹیج پر100 فیصد زیادہ ٹیکس دینا ہوگا۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس کے تعین کے بعد چھپائی گئی آمدن پر جرمانہ اورسزا بھی ہوگی۔ پی ٹی آئی کا 7،036 ارب روپے حجم کا پہلا مکمل بجٹ پیش،اپوزیشن کا بھرپور احتجاجواضح رہے کہ نان فائلر کیلئے جائیداد کی خریداری پر پابندی ختم کردی گئی ہے، نان فائلر 50 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد بھی خرید سکیں گے، مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر بھی ایکٹو لسٹ میں نام شامل ہوگا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں