حمزہ شہباز کی پیشی: لیگی خاتون اسمبلی اور خواتین پولیس میں ہاتھا پائی

12 Jun, 2019 اب تک
حمزہ شہباز کی پیشی: لیگی خاتون اسمبلی اور خواتین پولیس میں ہاتھا پائیلاہور:(12 جون 2019)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بدنظمی دیکھنے میں آئی، جہاں خواتین پولیس اہلکاروں نے ایم پی اے رخسانہ کوثر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت پہنچی ان میں عطا اللہ تارڑ، سابق اسپیکر رانا اقبال،عظمیٰ بخاری اور رخسانہ کوثر سمیت کئی ارکان شامل تھے۔

حمزہ شہباز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر بدنظمی دیکھنے میں آئی، جہاں لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر اور خواتین پولیس اہلکاروں میں ہاتھاپائی ہوئی اور خواتین اہلکاروں نے خاتون ایم پی اے کو تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم عدالت کے احاطے میں موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت جانے سے روک دیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے رخسانہ کوثر نےبتایا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی بلکہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ۔رخسانہ کوثر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا نقاب کھینچا گیا، دھکے دئیے گئے، ان پر بلا وجہ تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ بے گناہ ہے اور بہت جلد انصاف ہوگا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں