امیتابھ بچن کے بعد عدنان سمیع کا ٹوئٹر اکاونٹ بھی ہیک

12 Jun, 2019 جی این این
ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کے بعد ترک ہیکرز نے بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا جبکہ ان کے اکاؤنٹ پر بھی وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے اسی طرز کی تبدیلیاں کی ہیں جس طرح انہوں نے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ پر کی تھیں۔عدنان سمیع کی پروفائل تصویر ہٹا کر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی ، تصویر کے نیچے نام کے ساتھ ترکی زبان میں پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا اور پاکستان اور ترکی کا جھنڈا بھی لگایا۔جبکہ ان کی بائیو میں ” لو پاکستان“ لکھ دیا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں