وفاق کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ

12 Jun, 2019 اب تک
وفاق کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:(12 مئی 2019) وفاق نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں لوگوں کو راغب کرنے کیلئے ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دولتمند افراد اپنے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات نادرا سہولت سینٹر میں آن لائن دیکھ سکیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایف بی آر کے پاس انکی تمام معلومات ہیں۔ ایف بی آر کو بینکوں سے معلومات حاصل ہونے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کا تمام ڈیٹا دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ایف بی آر کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں