قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا، وزیراعظم

12 Jun, 2019 اب تک
قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا، وزیراعظماسلام آباد: (12 جون 2019) وزیر اعظم عمران خان سے سندھ کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سندھ کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات میں میاں محمد سومرو، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش خان مہر، نزہت پٹھان، لال چند، جئے پرکاش، صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، اور سائرہ بانو نے شرکت کی۔ جبکہ معاون خصوصی نعیم الحق، ارشد داد اور سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جبکہ ملکی معیشت کے استحکام، سال 20-2019 کے بجٹ اور وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ رات اہم قومی امور پر عوام کو اعتماد میں لینے پر وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ بہت جلد چند دنوں کیلئے سندھ کا دورہ کروں گا۔ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں