پاکستانی کھلاڑیوں سیاہ پٹی باندھ کرکھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

12 Jun, 2019 روزنامہ اوصاف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم آج اپنے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مدمقابل ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، قومی ٹیم میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،لیگ سپنر شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیاگیا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی ،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پاکستانی امپائر ریاض الدین اور کرکٹر اختر سرفراز کے انتقال پر سوگ میں سیاہ پٹیاں باندھے گی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں