واشنگٹن: ایران کے ساتھ صورتحال کنٹرول میں ہے، امریکی صدر

12 Jun, 2019 اب تک
واشنگٹن: ایران کے ساتھ صورتحال کنٹرول میں ہے، امریکی صدرواشنگٹن: (12 جون 2019) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ صورتحال کنٹرول میں ہے۔ سابقہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے تہران کے ساتھ خسارے کا ایٹمی معاہدہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

آئیوا ریاست میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی انتظامیہ نے ایران کو ڈیڑھ سو ارب ڈالر تھما دیے۔ اسی طرح طیاروں کے ذریعے کروڑوں ڈالر نقدی کی صورت میں اسے پہنچائے گئے۔ اس سب کے مقابل امریکا کو کیا حاصل ہوا ایک برا معاہدہ۔ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد ایرانیوں نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ٹرمپ نے استفسار کیا کہ امریکا مردہ باد کے نعرے لگانے والوں سے امریکی عہدےدار نے معاہدے پر دستخط کیسے کئے ؟۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں