بھارتی شہرعلی گڑھ میں دوسال کی بچی زیادتی کے بعد قتل

12 Jun, 2019 اب تک
بھارتی شہرعلی گڑھ میں دوسال کی بچی زیادتی کے بعد قتلعلی گڑھ: (12 جون 2019) بھارتی شہر علی گڑھ میں دو سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کے بعد ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کے گاؤں کو گھیرے میں لے لیاہے جبکہ بچی ٹونکل کے والد کا کہناہے کہ وہ واقعےکو نسلی رنگ دینا نہیں چاہتے صرف قاتلوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ شہر کے ایک گاؤں ٹپال میں نامعلوم افراد نے تیس مئی کو دو سال کی ہندو بچی کو اغوا کرلیا۔ زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ دو جون کو لاش ملنے پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور سیکڑوں مسلمان اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں چلے گئے۔ انہیں خطرہ تھا کہ ہندو شدت پسند ان پر حملہ کر دیں گے۔ دہلی اور دیگر ریاستوں سے بی جے پی کے سیکڑوں دہشتگرد علی گڑھ کے ٹپال گاؤں پہنچے اورمسلمانوں کے گھروں کو گھیرے میں لے لیا۔ غنڈوں کا مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کو یہاں سے نکال دیا جائے یا انہیں روڈ پر لا کھڑا کیا جائے گا۔

بچی کے والد نے بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ وہ انصاف چاہتے ہیں اور علاقے میں خون خرابہ نہیں چاہتے۔ پولیس علاقے میں پہنچ گئی ہے اور بی جے پی کے غنڈوں کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے لیکن غنڈے مسلمانوں کے گھروں کے باہر بیٹھ گئے ہیں اور واپس جانے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں