ورلڈ کپ2019: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست

12 Jun, 2019 پبلک نیوز

 

ٹاؤنٹن (پبلک نیوز) پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ گرین شرٹس 266 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

 

اس سے قبل آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ کے دوران پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کینگروز کو شکار کیا۔

 

ورلڈ کپ2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ میں محمد عامر چھا گئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور بھی نہ کھیل سکی۔ کینگروز نے جیت کے لیے 308رنز کا ہدف شاہینوں کے لیے رکھا ہے۔

 

It's game on at Taunton!Australia looked set for a mammoth total thanks to David Warner's century, but Mohammad Amir's five-wicket haul sees the batting side bowled out for 307. #AUSvPAK LIVE 👇 https://t.co/eEmVwQQPYP pic.twitter.com/jN5CEq4YmY

— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 12, 2019

محمد عامر کی شاندار باؤلنگ نے کھیل کو اور بھی گرما دیا۔ پاکستان گیند باز نے 30رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ وارنر 107، ایرون فنچ 82رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شان مارش نے 23، میکسویل نے 20 اور عثمان خواجہ نے 18 رنز بنائے۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عامر نے 5 شکار دبوچے۔

Pakistani bowlers led by @iamamirofficial stage a sensational comeback and wrap Australian innings for 307 in 49 overs.#AUSvPAK Live Updates: https://t.co/OeeyKxVUUr#CWC19 #WeHaveWeWill pic.twitter.com/fFiVmPUcNQ

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2019

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں