انکوائری کمیشن میں میڈیا سمیت بہت زیادہ تعداد میں لوگوں کا رگڑا لگنے والا ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود

12 Jun, 2019 جی این این
لاہور: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن میں میڈیا سمیت بہت زیادہ تعداد میں لوگوں کا رگڑا لگنے والا ہے۔ جی این این کے پروگرام "لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار  اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پہلے24ہزار ارب کے قرضوں کی تحقیقات ہونا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب کمیشن دیکھے گا کہ 10سالوں میں وفاقی وصوبائی وزرا کی وزراتوں کے اندر عوام کے پیسوں میں کیا گھپلا ہوا ہے،اور اس کا دورانیہ 10سال سے بڑھ بھی سکتا ہے،جس میں  غیر ملکی دوروں ، غیرملکی علاج  کودیکھا جائے گا کہ کہاں کہاں عوام کا پیسہ خرچ ہوا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں