سید نور نے وفاقی بجٹ کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دیدیا

13 Jun, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے وفاقی بجٹ 2019-20 کو غریب عوام کے لئے بہترین قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سید نور نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو بہتر کرنے اور غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قومی معیشت موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔پروڈیوسر سید نیور نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں